چھیپا ایمبولینس کی ہیلپ لائن خراب ہوگئی

October 27, 2015 2:35 pm0 commentsViews: 25

کراچی ( کرائم رپورٹر) چھیپا ایمبولینس سروس کی ہیلپ لائن خراب‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح چھیپا ایمبولنس سروس کی ہیلپ لائن نمبر 1020 خراب ہوگئی‘ مذکورہ نمبر پر کال کی گئی تو دو رنگ ٹون کے بعد کال مصروف ہوجاتی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ اس حوالے سے چھیپا کے کسی نمائندے سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن لائن خراب ہونے کے باعث رابطہ ممکن نہیں ہوسکا‘ شہریوں کا کہنا ہے کہ اکثر چھیپا ویلفیئر کی ہیلپ لائن نمبر 1020 مصروف ہوتی ہے یا کال اٹھاتے نہیں ہیں اور اگر اٹھالیں تو آپریٹر لائن ٹرانسفر کردیتی ہے جو کہ آگے سے بھی کال نہیں اٹھاتے اور آخر کار کال کاٹ دیتے ہیں۔

Tags: