موٹاپے میں پاکستان9 ویں نمبر پر آگیا

October 27, 2015 2:33 pm0 commentsViews: 34

موٹے افراد پر188 ممالک میں سروے، پاکستان میں20 فیصد افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں، موٹاپے کا شکار ہیں
یہ شرح بڑوں تک محدود نہیں، نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی مبتلا ہیں، مہلک بیماریوں میں اضافہ ہوگیا، ماہرین
کراچی(اسٹاف رپورٹر)موٹاپا دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک ہے شرح فیصد کے مطابق 188 ممالک میں پاکستان کا نواںنمبر ہے پاکستان میں تقریباً 20 فیصد افراد موٹاپے کا شکار ہے جو کہ صرف بڑی عمرکے مرد وخواتین تک محدود نہیں بلکہ نوجوان لڑکے اورلڑکیاں بھی اس میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض موٹاپا ڈاکٹرصائمہ رشید ، ڈاکٹر طاہر حسین ، ڈاکٹر شمیم ناز نے کراچی پریس کلب میں عالمی یوم موٹاپا کے حوالے سے موٹاپے سے ہونے والی بیماریوں کی آگاہی اور ان سے بچائو کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ماہرین امراض موٹاپا نے کہا کہ 26 اکتوبر کوعالمی سطح پر یوم موٹاپا ہر سال منایا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے حال ہی میں موٹاپے کو ایک باقاعدہ طور پر بیماری قرار دیا ہے جبکہ نیشنل ہیلتھ سروے اور عالمی ادارہ صحت WHO کے مطابق پاکستان میں 20 فیصدافراد اس بیماری کا شکار ہیں چونکہ موٹاپا بیماریوں کی جڑ ہے اس لئے اس سے مختلف اقسام کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں ہائی بلد پریشر ،ذیابیطس ، امراض قلب، فالج، کولسٹرول، بانجھ پن ، گردے اور گھٹنے کی بیماریاں اورکینسرز جیسے موذی امراض شامل ہیں۔

Tags: