دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کیلئے جیل میں 2 خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

October 28, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 18

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے سانحہ صفورا سمیت دہشت گردی کے دیگر مقدمات کی سماعت کیلئے سینٹرل جیل میں2 عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جیل میں 2 عدالتوں کے قیام کی سمری منظوری کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں مقدمات کی سماعت کیلئے بنائی گئی ان عدالتوں میں دیگر عدالتوں سے بھی ہائی پروفائل کیسز منتقل کئے جائیں گے۔

Tags: