ایم کیو ایم نے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کر دیئے

October 28, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 21

متحدہ کے قائد کی ہدایت پر ملک بھر میں خشک اجناس، گرم کپڑے دیگر اشیاء جمع کی جارہی ہیں
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی ہدایت پر خدمت خلق فائونڈیشن نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں عوام کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے خشک اجناس‘ گرم کپڑے اور دیگر امدادی اشیاء جمع کرائی جارہی ہیں‘ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور خدمت خلق فائونڈیشن کے تحت کراچی میں40 سے زائد مختلف مقامات پر امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ حیدر آباد‘ ٹنڈو لہ یار‘ جامشورو‘ میر پور خاص‘ سکھر ‘نواب شاہ‘ سانگھڑ اور اندرون سندھ کے دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب‘ صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں بھی امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں‘ ان امدادی کیمپوں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ عوام کیلئے خشک اجناس ‘گرم کپڑے اور دیگر امدادی اشیاء جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags: