آج صبح رینجرز کا لیاقت آباد میں سرچ آپریشن

October 28, 2015 1:38 pm0 commentsViews: 17

گھر گھر تلاشی کے دوران10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صبح سویرے لیاقت آباد نمبر9 میں رینجرز کا سرچ آپریشن 10 مشتبہ افراد زیر حراست، تفصیلات کے مطابق آج صبح لیاقت آباد نمبر9 میں رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی و خارجی راستوں کو وکاٹ لگا کر سیل کر دیا اور کسی بھی شخص کو علاقے میں اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ رینجرز نے آپریشن شروع کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور کارروائیاں کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا با خبر ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ بر آمد ہوا ہے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جو کہ پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Tags: