زلزلے کا خوف: کراچی کے کئی علاقوں میں لوگوں نے رات جاگ کر گذاری

October 28, 2015 1:50 pm0 commentsViews: 23

گلشن اقبال‘ گلستان جوہر‘ لانڈھی‘ کورنگی اور ساحلی پٹی پر رہنے والے لوگ ساری رات توبہ استغفار کرتے رہے
گھروں میں رات بھر خوف کا عالم طاری رہا‘ یہ سب ہمارے اعمالوں کی سزا ہے‘شہریوں کی بات چیت
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پیر کو ملک بھر میں آنے والے شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ہونیوالی تبالی کے خوف سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں بھی شہریوں نے رات جاگ کر گزاری، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی اور ساحلی پٹی، کے ساتھ رہائش پذیر شہری رات کو استغفار کرتے رہے خواتین نے گھروں میں تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیا اور لوگ مختلف تسبیحات پڑھتے رہے۔ شہریوں نے بتایا کہ گھروں میں رات بھر خوف کا عالم طاری تھا اور زلزلے کے حوالے سے پریشانی میں رات گزری جبکہ کئی افراد نے کہا کہ یہ سب کچھ ہمارے اعمال کی سزا ہے۔ جب ہم زکوٰۃ خیرات، صدقات کا غلط استعمال کریں گے اور اللہ کو بھول کر دنیا وی خدائوں کی خوشنودی میں لگ جائیں گے تو آفات اور عذاب آتے رہیں گے۔