IPL شیئرز کی فروخت پر شاہ رخ کی طلبی

October 28, 2015 1:50 pm0 commentsViews: 25

نئی دہلی( اسپورٹس ڈیسک) سپر اسٹار شاہ رخ خان کو آئی پی ایل کے شیئرز کی فروخت کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دوسری مرتبہ طلبی کے سمن جاری کر دیاہے۔ اداکار کو اپنی آئی پی ایل فرنچائز نائٹ رائڈرز اسپورٹس پرائیوٹ لمیٹڈ ( کے آر ایس پی ایل) شیئر ز مہتاب گروپ کو اصل قیمت سے 8 سے9 گناہ کم قیمت پر فروخت کرنے پر 2008ء سے مقدمے کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ نائٹ رائڈرز شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹر ٹینمنٹ کے تحت اداکارہ جوہی چائولہ اور ان کے شوہر جئے مہتا کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر چلائی جا رہی ہے۔

Tags: