داعش نے مغویوں کو عمارت سے باندھ کر بم سے اڑا دیا

October 28, 2015 1:51 pm0 commentsViews: 20

دمشق( اے پی پی) شدت پسند تنظیم داعش نے شام کے تاریخی شہر تدمر میں 3 مغویوں کو تاریخی عمارتوں کے ستونوں کے ساتھ باندھ کر دھماکے سے اڑا دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم آبزورویٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ داعش جنگجوئوں نے حال ہی میں 3 یرغمالیوں کو تدمر شہر کی تاریخی عمارتوں کے ستونوں کے ساتھ بارود سمیت باندھا اور پھرانہیں دھماکے سے عمارتوں سمیت اڑا دیا۔ جس عمارت کے ساتھ انہیں باندھ کر دھماکہ کیا گیا وہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔

Tags: