ہاشم آملہ کے سامنے بھارتی خاتون اینکر با حیا لباس پہننے پر مجبور

October 28, 2015 1:57 pm0 commentsViews: 34

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ اسلام سے اپنی قربت کیلئے کافی مشہور ہیں اور ہمیشہ ایسے معاملات سے دور رہتے ہیں جو ان کی نظر میں اسلامی نقطہ نظر سے درست نہ ہو۔ بھارت کے کیخلاف میچ کے بعد بھی ایک واقعہ پیش آیا۔ بھارتی چینل کی خاتون اینکر ہاشم آملہ کا انٹرویو کرنا چاہتی تھیں اور جنوبی افریقہ کے بلے باز کی اسلام سے دلی وابستگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ایسا مناسب لباس پہننا پڑا جو ہاشم آملہ کیلئے قابل قبول ہو خاتون ہوسٹ کی جانب سے مکمل اور مناسب لباس پہننے کے بعد ہی ہاشم آملہ نے انہیں انٹرویو دیا۔

Tags: