ڈاکٹر عاصم کیخلاف گھیرامزید تنگ کردیا گیا

October 28, 2015 1:57 pm0 commentsViews: 28

منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے حوالے کردی گئیں
کراچی( کرائم ڈیسک) سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف گھیرا مزید تنگ ، نیب کے بعد ایف آئی اے ایکشن میں آگئی، وفاقی وزیر کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئیں۔ چیئر مین نیب نے بھی منظوری دے دی۔ ڈاکٹر عاصم سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے3 سر کل کے افسران پر مشتمل ٹیم بنائی جائے گی۔ جو تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت تحقیقات کرے گی۔ ڈاکٹر عاصم کو تحقیقات کیلئے تحویل میںنہیں لیا جائے گا، ایف آئی اے ٹیم رینجرز کی تحویل میں ہی ان سے پوچھ گچھ کرے گی، ایف آئی اے ڈاکٹر عاصم اور ان کی فیملی کے سولہ سے زائد اکائونٹس کی چھان بین کرے گی جبکہ ان کے خلاف زمینوں پر قبضے اور ایم ڈی سی میں گھپلوں کی تحقیقات نیب کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کرے گی۔

Tags: