غیر قانونی شکاری کو فیس بک نے پکڑوا دیا

October 28, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 75

پاڑہ پری کا غیر قانونی شکار کرنیوالے اجمل کو فیس بک کے ذریعے ٹریس کرکے نارووال سے گرفتار کر لیا گیا
20 ہزار جرمانہ دیگر دو ملزمان پر بھی عقاب کا شکار کرنے پر دیگر4 ملزمان پر6 ہزار جرمانہ عائد
لاہور( نیوز ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار غیر قانونی شکار کرنے والا فیس بک کے ذریعے پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز کی تشکیل دی گئی خصوصی چھاپہ مار ٹیموں نے بجوات ضلع سیالکوٹ گیم ریزرو میں امیر حمزہ اور محمد بشارت کو20, 20 ہزار روپے جبکہ دریائی علاقہ ہیڈ خانکی ضلع گجرات میں اکبر خان، حنیف اور محمد رفیع کو عقاب کا غیر قانونی شکار کرنے پر10, 10 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے جبکہ پاڑہ ہرن کا غیر قانونی شکار کرنے والے محمد اجمل ولد محمد انور کو فیس بک سے ٹریس کرکے اور جائے وقوع ظفر وال ضلع نارووال سے شواہد اکٹھے کرکے اس کے خلاف کارروائی اور تفتیش کے دوران اعترافی بیان پر اسے20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

Tags: