ن لیگی خواتین لڑپڑیں‘ ایک دوسرے کے بال نوچ ڈالے

October 28, 2015 2:04 pm0 commentsViews: 28

شعبہ خواتین کا اجلاس زبردست ہنگامہ آرائی کی نذر‘ مخالف گروپوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کردی
سینیٹر نزہت صادق کا بلدیاتی انتخابات میں خواتین نشستوں کی تجاویز کیلئے بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) شعبہ خواتین کے اجلاس میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی ہے، خواتین کے دو گروپوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ خواتین نے ایک دوسرے کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا ۔ ذرائع کے مطابق منگل کو مسلم لیگ ہائوس کار ساز میں مسلم لیگ ( ن) شعبہ خواتین ونگ کی مرکزی آرگنائزر سینیٹر نزہت صادق نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خواتین کی نشستوں پر تجاویز کے لئے اجلاس بلا یا تھا، اجلاس میں صوبائی صدر زاہدہ بھنڈ اور صوبائی جنرل سیکریٹری پروین بشیر کے گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پروین بشیر گروپ کی خواتین نے ایک خاتون مہناز کو بالو ں سے پکڑ کر مارا اور زاہدہ بھنڈ پر الزام لگایا کہ وہ مسلم لیگی خواتین کارکنوں کے بجائے دیگر خواتین کو اہمیت دے رہی ہیں۔ اجلاس میں زاہدہ بھنڈ کو بھی دھکے دئیے گئے۔ رابطے کرنے پر پروین بشیر نے بتایا کہ اجلاس میں ایسی خواتین کو بلایا گیا تھا جن کا مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے جس پر ہم نے اعتراض کیا۔