حجاج کی واپسی مکمل، مسجد الحرام کا توسیعی کام پھر شروع

October 28, 2015 2:04 pm0 commentsViews: 15

14 ہزار سے زائدانجینئر، ٹیکنیشنز اور مزدور24 گھنٹے تعمیراتی کاموں میں مصروف ہوگئے، پلوں کی تزئین مکمل
تکمیل پر ایک لاکھ5 ہزار عازمین طواف اور20 لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے
مکہ مکرمہ( یو پی پی) مکہ مکرمہ سے حجاج کرام کی واپسی کے بعد مسجد الحرام میں مطاف کے توسیعی کام کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔چودہ ہزار سے زیادہ انجنئیرز ،ٹیکنیشنز اور مزدور چوبیس گھنٹے مطاف کے توسیعی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔اس کی تکمیل کے بعد ایک گھنٹے میں بیک وقت ایک لاکھ پانچ ہزار فرزندان توحید کعبۃ اللہ کا طواف کرسکیں گے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیرونی حصے کو مسجد الحرام کی بالائی منزلوں سے ملانے والے پلوں کی تزئین وآرائش کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ مطاف کی زیریں منزل ،باب الفتح ،باب العمرہ اور باب شاہ عبدالعزیز کی تزئین وآرائش کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔

Tags: