ٹیپو سلطان پولیس کی سرپرستی عطائی ڈاکٹروں کا کاروبار عروج پر

October 28, 2015 2:04 pm0 commentsViews: 61

پی ای سی ایچ ایس بلاک3 اور عمر کالونی میں موت کے سودا گروں کا کاروبار ایک مرتبہ پھر زورو شور سے جاری
چند روز قبل کریک ڈائون کے دوران8 عطائیوں کو گرفتار کرکے انکے دھندے کو بند کر دیا گیا تھا، لیکن اب پھر سے جاری ہے
کراچی( کرائم رپورٹر) پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک3، عمر کالونی میں ٹیپو سلطان پولیس کی سرپرستی میں موت کے سودا گر عطائی ڈاکٹروں کا کاروبار ایک بار پھر عروج پر۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی سرپرستی میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک3 ، عمر کالونی میں موت کے سودا گر عطائی ڈاکٹروں کا کاروبار ایک مرتبہ پھر زور شور سے شروع ہوگیا۔ با خبر ذرائع نے بتایا کہ عطائی ڈاکٹر بلا کسی خوف دن دھاڑے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ ٹیپو سلطان پولیس نے کڑک نوٹوں سے اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں اور چند روز قبل ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کی ہدایت پر جعلی عطائی ڈاکٹرز کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کیا گیا تھا اور کریک ڈائون کے دوران8 جعلی عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے ان کی دکانیں بند کر دی گئی تھیں ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او نظام رائو کی تعیناتی کے چند روز بعد ہی پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک3 عمر کالونی میں ٹیپو سلطان پولیس کی سرپرستی میں جعلی ڈاکٹروں کا گھنائونا کاروبار ایک مرتبہ پھر زور پکڑ گیا ہے۔

Tags: