علی طوفان کی جانب سے محفل ذکر شہادت اور نیاز حلیم کا انعقاد

October 28, 2015 2:17 pm0 commentsViews: 20

شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ فنکاروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی
کراچی( پ ر) نامور پروگرام آرگنائزر اور کمپیئر علی طوفانی نے اپنے والد صلاح الدین طوفانی کی گزشتہ چار دہائی سے جاری روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے محفل ذکر شہادت حسین اور نیاز حلیم کا اہتمام کیا اس پر وقار تقریب میں شہر کراچی کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کے آغاز میں نعت خواں غلام یاسین قادری، صائمہ کلیم ، شفیق احمد، عروج حبیب، طاہر میمن اور غالب کمال نے ہدیہ نعت پیش کیا جب کہ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی آرٹس کونسل کے احمد شاہ ، پروفیسر اعجاز فاروقی، نجم الدین شیخ، رضوان صدیقی، امین یوسف، اسلم خان مظہر خان، امجد بخاری، سعادت جعفری، شہناز صدیقی، کاشف گرامی، حمید بھٹو، خرم ، منصور سحر، اویس ادیب انصاری، عبدالعزیز صدیقی، شاہد کمال عباسی، عدنان قریشی، تنویر ، عبدالباسط اور بابر عباسی کے علاوہ فنکاروں میں سلیم جاوید، سلیم آفریدی، ظفر رامے، ہنی خان، امجد رانا، فیصل مسعود، جمیل خان جمی، حیدر رضاء، صفدر ضیاء، کامران ضیاء، مائر حسن، خاور حسن، عامر ریمبو، ناصر جہانزیب، محمد افراہیم، علی حسن، شبانہ کوثر، شازیہ کوثر، رافعہ رضوی، امبر انصاری، شہناز محمود، شہنی عظیم، نادیہ بٹ، شہناز عروج، وسیم انصاری، کامران ملک، سجاد سردار، سنی خان، عامر بابا، اعجاز علی، عمران علی، طاہر ماما، ندیم عثمانی، عمران جاوید، سلیم صدیقی اور صغیر صدیقی نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر بیگم صلاح الدین اور میزبان علی طوفانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔