عاشورہ پرخدمت دینے والے اسکائوٹس کو خصوصی سنددینے کی ہدایت

October 28, 2015 2:18 pm0 commentsViews: 21

بہترین فرائض کی ادائیگی پر اسکائوٹس کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدیق میمن
کراچی( پ ر) سندھ کے چیف سیکریٹری و صوبائی اسکائوٹ کمشنر محمد صدیق میمن نے ایام عاشورہ میں خدمات انجام دینے والے اسکائوٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے جذبہ خدمت کو سراہا اور صوبائی سیکریٹری سید اختر میر کو ہدایت کی کہ ان اسکائوٹس کو خصوصی سند دی جائے۔ انہوں نے صوبائی اسکائوٹس ہیڈ کوارٹرز پر قائم کنٹرول روم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قیام سے صوبے بھر کے اسکائوٹس باہمی طور پر رابطے میں رہے نیز سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی اسکائوٹس کا رابطہ رہا واضح رہے کہ سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے5 ہزار سے زائد اسکائوٹس نے صوبے بھر میں یوم عاشورہ پر نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کی رہنمائی کی اور انہیں سیکورٹی فراہم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کی،۔ صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر قائم کنٹرول روم کا جسٹس( ر) سید حسین فیروز، سینئر نائب صوبائی کمشنر پروفیسر انوار احمد زئی، نائب صوبائی کمشنر حسین مرزا، ڈسٹرکٹ کمشنر پروفیسر معین اظہر صدیقی نے دورہ کیا اور اسکائوٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسے سراہا۔