پولیس نے زلزلہ متاثرین کیلئے لگائے گئے کیمپ ہٹا دیے

October 28, 2015 2:24 pm0 commentsViews: 35

چھوٹے تاجر اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں،لیکن پولیس کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، صدر جامعہ الائنس
کراچی( کامرس رپورٹر) آرام باغ ٹریفک سیکشن کے قریب لگائے گئے امدادی کیمپ پولیس نے ہٹا دئے۔ حکومت کی جانب سے این ڈی ایم اے کا ادارہ پہلے ہی فنڈز کی قلت کا رونا رو رہا ہے حکومت کی جانب سے این ڈی ایم کیلئے بجٹ مختص نہ ہونے سے اس تباہ کن تاریخی زلزلے سے نمٹنا انتہائی مشکل ٹاسک ہے۔ زلزلہ زدگان کی کی ریلیف کیلئے کراچی کے چھوٹے تاجر نا مساعد حالات کے باوجود اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کیلئے حسب سابق میدان عمل میں ہیں لیکن پولیس اہلکاروں کی جانب سے امدادی کیمپ لگانے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا سمجھ سے بالا تر ہے یہ بات جامعہ الائنس کے چیئر مین ارشاد شیخ نے نمائندہ آغاز سے گفتگو میں کہی۔

Tags: