ایران میں صنف مخالف سے مصافحہ کرنے پر دو شعراء کو قید اور کوڑوں کی سزا

October 28, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 35

تہران (یو پی پی) صنف مخالف سے مصافحے نے زندگی کو مشکل میں ڈال دیا، ایک ایرانی عدالت نے دو شعراء کو ان کی شاعری اور صنف مخالف سے ہاتھ ملانے کے جرم پر قید سز اور کوڑے مارنے کا حکم دیا ہے، سزا پانے والوں میں ایک خاتون ڈاکٹر فاطمہ اختصاری اور دوسرے ٹیچر مہدی موسوی ہیں، ماہر اطفال فاطمہ اختصاری کو جنہیں دسمبر2013 ء میں گرفتار کیا گیا تھا کو ساڑھے11 برس کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ ادب اور شاعری کے استاد مہدی موسوی کو نو برس قید کا حکم سنایا گیا ہے۔

Tags: