لانڈھی اور کورنگی میں موٹر سائیکل سواروں نے3 بسوں میں مسافروں کو لوٹ لیا

October 29, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 23

ملزمان خواتین سے جیولری، موبائل فونز اور پرس چھین کر باآسانی فرار ہو گئے
3 موٹر سائیکلوں پر سوار7 ملزمان نے چلتی بسوں پر چڑھ کر مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنایاک
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے کورنگی اور لانڈھی میں موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے3 بسوں کو لوٹ کر خواتین کو موبائل پرس اور جیولری سے محروم کر دیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کورنگی اور لانڈھی میں نجی کمپنی کی 3بسوں کو 3 موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے روک کر بس میں موجود خواتین سے جیولری ، موبائل فونز اور پرس لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان 3موٹر سائیکلوں پر 7 سوار تھے۔ جنہوں نے بس کے آگے موٹر سائیکل لگا کر روکا اور بس کے دونوں گیٹ پر چڑھ گئے اور چلتی بس میں لوٹ مار کرتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں ایک ہی گروپ ملوث ہے جس نے کچھ دنوں قبل بھی پولیس بس کو لوٹا تھا اور فرا ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Tags: