لیاری گینگ وار کے2 گروپوں میں تصادم، دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا

October 29, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 23

حساس اداروں کا آپریشن،10 افراد گرفتار، بابا لاڈلہ اور عزیز بلوچ گروپوں میں مورچہ بند فائرنگ
آوان گولوں سے حملوں کا سلسلہ جاری، علاقے میں خوف و ہراس ، کاروبار بند، لوگ گھر وں میں محصور
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے لیاری سیفی لین میں گینگ وار گروپوں میں مسلح تصادم‘ دھماکوں کی کی زور دار آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا‘ حساس اداروں نے آپریشن کرتے ہوئے10 افراد کو حراست میں لے لیا‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح لیاری کے علاقے سیفی لین میں لیاری گینگ وارکے دو گروپوں میں مورچہ بند فائرنگ ‘آوان گولوں سے حملوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا‘ جس سے علاقہ دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا اور علاقے میں خوف کی فضاء قائم ہوگئی اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے‘ جبکہ کاروباری مراکز بھی بند تھے‘ مذکورہ تصادم کے بعد حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کرتے ہوئے10 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ پولیس نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے گروپ بابا لاڈلہ اور عزیر بلوچ کے کارندوں کے درمیان علاقے پر قبضے کی جنگ ہے جس پر آج صبح سویرے آمنے سامنے ہوئے تھے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا گیا‘ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

Tags: