سندھ کا امن تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، فریال تالپور

October 29, 2015 3:13 pm0 commentsViews: 26

جیکب آباد خودکش دھماکے اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر ایم این اے فریال تالپور نے کہا ہے کہ سندھ کا امن تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘ پر امن جیکب آباد میں خودکش دھماکہ کرنیوالے انسان کہلانے اور کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ دھماکے اور پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کاسراغ لگالیا گیا ہے اور جلد گرفتار کرکے نشان عبرت بنادیا جائیگا‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو دورہ جیکب آباد کے دوران 9 محرم کو ماتمی جلوس میں خودکش حملے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت اور شہدا ء کے ورثاء سے تعزیت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے متاثرہ امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا اور علامہ مقصود احمد ڈومکی سے ملاقات کی‘ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور ایم این اے اعجاز جاکھرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Tags: