رات گئے مومن آباد میںپولیس مقابلہ،کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد ہلاک

October 29, 2015 3:13 pm0 commentsViews: 19

پولیس نے رحیم شاہ کالونی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی، مارے جانے والے پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، اسلحہ اور دستی بم برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ زون پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے مبینہ مقابلے کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونیوالے دہشتگرد کالعدم تنظیم کے کارندے تھے ۔ایس ایس پی ویسٹ غلام اظفر مہیسڑ کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے مومن آباد کے علاقے رحیم شاہ کالونی نزد جنت البقیع قبرستان کے قریب مقابلہ کیا اس دوران دہشتگردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس پر پولیس نے روایتی انداز میں جوابی فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ انکے چند ساتھی فرارہوگئے ،ایس ایچ او صابر خٹک کے مطابق مذکورہ ملزمان ایک نجی اسکول کے اندر موجود تھے اس اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی تھی ،پولیس کا کہنا ہے کہ تین میںسے ایک دہشتگرد کی شناخت شیر خان عرف شیرو کے نام سے مخبر خاص نے کرلی ہے ،پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردکالعدم تنظیم کے کارندے تھے پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ،پولیس کے ملزمان کے قبضے سے ا سلحہ ،دستی بم کرنے کا دعویٰ کیا ،لاشوں کو رات گئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔

Tags: