کے الیکٹرک کیخلاف شارع فیصل پر احتجاجی دھرنا

October 29, 2015 3:18 pm0 commentsViews: 21

ڈرگ روڈ اور اطراف کے مکینوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ٹائر نذرآتش کرکے مین شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بجلی کے غیر اعلانیہ تعطل پر مشتعل افراد نے شارع فیصل پر دھرنا دیدیا اس دوران مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائر جلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے ڈرگ روڈ اور اس کے اطراف کی آبادیوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ پر علاقہ مکین مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور مین شارع فیصل پر دھرنا دیدیا۔ اس دوران مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ شہر کی مرکزی شاہراہ پر احتجاج کے باعث ایئر پورٹ جانے والے راستے سمیت اطراف کی شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Tags: