سیکورٹی کی عدم فراہمی کے باعث پولیو مہم موخر

October 29, 2015 3:22 pm0 commentsViews: 21

بلدیاتی انتخابات میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باعث سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے، آئی جی سندھ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے سیکورٹی کی عدم فراہمی کے باعث کراچی میں 4 روزہ پولیو مہم موخر کر دی ہے آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات میں پولیس کی نفری کو بڑھایا گیا ہے جس کی وجہ سے پولیو مہم کے دوران عملے کو سیکورٹی نہیں دے سکتے۔ انچارج ایمر جنسی آپریشن سینٹر سینٹر فار پولیو ڈاکٹر عثمان چاچڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے3 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تاہم سندھ پویس نے پولیو ٹیم کو سیکورٹی کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ جس کے نتیجے میں پولیو مہم کو موخر کر دیا گیا ہے۔

Tags: