ن لیگ کو جھٹکا، شمع لغاری ساتھیوں سمیت اے پی ایم ایل میں شامل

October 29, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 29

پرویز مشرف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں، شمع لغاری
ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے، احمد حسین، اسلم عیسانی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کی سابق جنرل سیکریٹری شمع لغاری نے اپنی ساتھیوں سمیت آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو اپنی خدا داد صلاحیتوں سے ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر سکتے ہیں اور ملک کر بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل کراچی کے صدر احمد حسین، محمد اسلم مینانی، مصطفیٰ مرزا، لیاقت علی خان، سلمیٰ مراد اور نجمہ مینائی بھی موجود تھیں۔ شمع لغاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے آج وزراء کرپشن کر رہے ہیں عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان ہیں اس موقع پر اے پی ایم ایل کراچی کے صدر حمید حسین نے شمع لغاری اور ان کی ساتھیوں کی اے پی ایم ایل میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

Tags: