اتحاد ٹائون میں پولیس اہلکار کے گھر میں ڈکیتی

October 29, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 28

ملزمان نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر الیکٹرونک سامان لوٹ کر لے گئے
کراچی( کرائم رپورٹر) بلدیہ اتحاد ٹائون میں نا معلوم ملزمان نے محکمہ پولیس کے اہلکار کے گھر سے ڈکیتی کے دوران نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون کے علاقے بلدیہ سیکٹر A-9 میں رہائش پذیر پولیس اہلکار ناصر کے گھر سے قیمتی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس اہلکار ناصر نے بتایا کہ وہ سینٹرل پولیس آفس میں بطور کمپیوٹر آپریٹر ہوں، منگل اور بدھ کی درمیانی شب گھر والے اپنے رشتے داروں کے گھر پر گئے ہوئے تھے اس ہی دوران نا معلوم ملزمان نے میرے گھر میں گھس کر25 ہزار نقدی، طلائی زیورات، دو موبائل فون، ایک ٹیبلیٹ اور دیگر الیکٹرونکس سامان لے کر فرار ہوگئے انہوں نے پہلے سعید آباد پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس پر سعید آباد پولیس نے کہا کہ جس روڈ پر واقع پیش آیا وہ اتحاد ٹائون پولیس کی حدود ہے جس پر انہوں نے اتحاد ٹائون تھانے میں واقعے کی درخواست جمع کرا دی۔

Tags: