وفاقی وزیر خزانہ سے بڑا مداری زندگی میں نہیں دیکھا، عتیق میر

October 29, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 21

وعدہ کرکے مکر جانا اسحاق ڈار کی فطرت میں شامل ہیں، چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد
کراچی( کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ سے بڑا مداری زندگی میں نہیں دیکھا وعدہ کرکے مکر جانا ان کی فطرت میں شامل ہے بینک ٹرانزکشن پالیسی خاتمے کے قریب ہے بینکوں کے ڈپازٹ میں تیزی سے کمی نے بینکنگ سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ہنڈی کے کاروبار میں تیزی سے اضافے کے باعث بیرون ملک سرمایہ منتقلی کے باعث ڈالر 105روپے کی سطح پر آگیا ہے ایف بی آر کمزور نظام کو چلانے کیلئے جن مفاد پرست مہروں کو استعمال کر رہا ہے اس کے نتائج ملکی معیشت کیلئے مزید نقصان دہ ثابت ہونگے۔ یہ بات آل پاکستان انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر اور کراچی تاجر اتحاد کے چیئر مین عتیق میر نے گزشتہ روز نمائندہ آغاز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ مطالبے کے باوجود ٹیکس ریفارمز سے گریز ایف بی آر کا وطیرہ رہا ہے جس کے سبب صرف کراچی سے8 لاکھ سے زائد فائلر ٹیکس نیٹ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ مفاد پرست اور نام نہاد تاجر ٹولے نے ایف بی آر حکام کی ہدایت پر تاجروں کے اتحاد میں دراڑ ڈالنے کیلئے مذموم ہدایت پر عملدر آمد شروع کر دیا ہے۔

Tags: