ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

October 29, 2015 3:26 pm0 commentsViews: 21

سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف اعلیٰ اختیاراتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم
کمیٹی ہراسمنٹ قانون 2010 پر عملدرآمد کے سلسلے میں اسپاٹ انکوائری کریگی، صوبائی محتسب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب سید پیر علی شاہ نے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں خواتین میں ہراسمینٹ پیدا کرنے کے خلاف قانون پر عملدر آمد کے لئے ایک اعلیٰ اختیاراتی ٹیم ڈائریکٹر ایڈمن کی سربراہی میں تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے جو صوبے کے تمام پرائیوٹ و پبلک اداروں کے لئے بنائے گئے ایکٹ IV 2010ء برائے ملازمت کی جگہ پر خواتین میں ہراسمینٹ کے خلاف تحفظ برائے خواتین کے قانون پر عملدر آمد کے سلسلے میں اسپاٹ انکوائری کرے گی جس میں ڈپارٹمنٹ کے انکوائری کمیٹی کے منتخب ممبران اور عملے سے ملاقات کرکے ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کرانے کے سلسلے میں کارروائی کی جائے گی اس سلسلے میں ٹیم نے گزشتہ روز مختلف کمپنیوں میں جاکر اسپاٹ انکوائری کی اس دوران تمام ممبران انکوائری کمیٹی کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کئے گئے جس میں ممبران کو ضروری تربیت دی گئی۔

Tags: