مخدوم امین فہیم کی شیری رحمن سمیت مختلف سیاسی رہنمائوں نے عیادت کی

October 29, 2015 3:29 pm0 commentsViews: 36

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے علیل صدر مخدوم امین فہیم کی سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بدھ کو مقامی اسپتال میں عیادت کی۔ اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ان رہنمائوں میں سینیٹر شیری رحمن، سعید غنی، ڈاکٹر کریم خواجہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، رکن قومی اسمبلی نور محمد شاہ جیلانی، رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ، اختر جدون، لطیف مغل، حبیب الدین جنیدی، قاضی بشیر ایڈووکیٹ، سنبل گبول ، نثار میمن، صدیق میمن، اللہ بچائیو میمن و دیگر شامل تھے۔

Tags: