افغانستان‘ تاجکستان کے سرحدی علاقوں سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں پھر 4.6 شدت کا زلزلہ

October 29, 2015 3:31 pm0 commentsViews: 27

کابل( یو پی پی)افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں میں پھر 4.6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس دوران افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اسلام آباد، سوات سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر4.2 ریکارڈ، لوگوں میں خوف و ہراس
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختونخوا اور سوات کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی‘ زلزلے کی زمین میں گہرائی10 کلو میٹر تھی‘ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے کلمہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا‘ کوہ پیما مرکز حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ 48 گھنٹے تک جاری رہتاہے‘ زلزلے کے بعد زمین کے اندر کی تہہ ہل جاتی ہیں اس لئے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہتا ہے‘ اب تک28 سے زیادہ آفٹر شاکس محسوس کئے جاچکے ہیں۔

زلزلہ کے بعد بستروں اور خیمے
فروخت کرنیوالوں کی چاندی ہوگئی
پشاور( نیوز ڈیسک) زلزلہ آنے کے بعد خیموں‘ ادویہ‘ بستروں اور اشیائے خوردنوش کی مانگ میں اضافے کے باعث تاجروں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے‘ پرانے اسٹاک کی بھی مارکیٹ میں سپلائی شروع کردی ہے‘ پشاور صدر ‘فقیر آبادکے‘ کارخانوں‘ افغان کالونی اور رنگ روڈ پر خیموں ‘گرم بستروں اور گرم کپڑوں کے کاروبار کرنے والے تاجروں کی چاندی ہوگئی ہے اور زلزلے کے باعث پرانی اشیاء کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔

Tags: