آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث اہم ملزم اٹلی سے گرفتاری کے بعد پاکستان پہنچ گیا

October 29, 2015 3:33 pm0 commentsViews: 15

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گرد حملے میں ملوث اہم ملزم عثمان غنی کو اٹلی میں گرفتار کرکے آج صبح پاکستان لایا گیا‘ نجی ٹی وی کے مطابق پاک آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان سے فرار ہونے والے اہم ملزم عثمان غنی کو انٹرپول پولیس کے ذریعے اٹلی میں گرفتار کیا گیا‘ اور پھر واپس پاکستان لایاگیا۔ اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹر پول پولیس نے ملزم عثمان غنی کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا‘ ملزم عثمان غنی خیبر پختونخواکے علاقے صوابی کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا‘ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ملزم کا تعلق دہشت گردوں کے کس گروپ سے ہے۔

Tags: