بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور چنگ چی رکشوں کیخلاف کریک ڈائون

October 29, 2015 3:41 pm0 commentsViews: 27

کراچی(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیورز، چنگ چی رکشوں اور ایکسٹرا سیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جون سے27اکتوبر تک کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کے خلاف 514060 چالان کیے گئے ۔چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کے خلاف 453چالان کیے گئے اور364کو حراست میں لیا گیا۔ ایکسٹرا سیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف 4687چالان کیے گئے اور1490کو حراست میں لیا گیا۔

Tags: