فائرنگ سے نوجوان قتل، خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

October 29, 2015 3:41 pm0 commentsViews: 53

گلشن اقبال میں25 سالہ محسن کو کورنگی سے بلا کر گولی مار دی گئی، دو موٹر سائیکل سواروں نے گولی ماری، عینی شاہدین
شاہ فیصل کالونی میں نایاب کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا، مقتولہ بے اولاد اور گھر میں اکیلی رہتی تھی
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر میں فائرنگ و پرتشدد واقعات میںخاتون سمیت2افراد جاں بحق اور 5افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13بی گیلانی اسٹیشن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ نامعلوم شخص کے سر پر گولی مارکرشدید زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگئے ،اس اطلاع پر پولیس جب موقع پر پہنچی تو نوجوان دم توڑ چکا تھا،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا ،جہاں پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت محسن ولد مختار کے نام سے ہوئی جو کورنگی نمبر تین مکان نمبرl229 کارہائشی تھا اور اپنے دوست سے موٹر سائیکل لیکر آیا تھا۔بھائی کے مطابق محسن کو فیضان نامی شخص نے فون کرکے گلشن اقبال بلایا تھا ،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مذکورہ مقام پر ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے روک کر دس سے پندرہ منٹ گفتگو کرنے کے بعد سر میں ایک گولی مار کر قتل کیا۔دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،شاہ فیصل کالونی کے علاقے نمبر5ایم پی اے روڈ کے قریب گھر سے 35سالہ نایاب بی بی زوجہ شیخ سلمان کی لاش کی اطلاع پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میںلیا اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او اعجاز احمد کے مطابق ملزمان نے مقتولہ پر تشدد کیا اور کانچ کی مددسے گلا کاٹ دیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر بیرون ملک میں ملازمت کرتا ہے ،مقتول گھر میں اکیلی رہتی ہے جبکہ انکی کوئی اولاد نہیں تھی،پولیس نے بتایا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ اس واقعہ میں کوئی رشتے دار ملوث ہے واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے ،سچل کے علاقے مدینہ کالونی اسکیم 33 پاور ہائوس کے قریب مکان نمبر 57 میں ذاتی جھگڑے کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے سے 29 سالہ رمیز ولد روزی خان زخمی ہوگیا۔ ڈاکس کے علاقے کے ویسٹ وہارف روڈ نزد ڈی ایل بی بلڈنگ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 40 سالہ سلیم ولد احمد بن سعید زخمی ہوگیا۔پی آئی بی کالونی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عبدالعلیم ولد محمد عثمان خان زخمی ہوگیا ۔سچل کے علاقے سعدی ٹائون میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جن کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

آج صبح برساتی نالے
سے بچے کی لاش برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح لانڈھی زون الخیر پیٹرول پمپ کے قریب برساتی نالے سے 12 سالہ نامعلوم بچے کی لاش برآمد‘ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش چار روز پرانی ہے ‘سپر ہائی وے ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب ٹرکوں کے تصادم میں24 سالہ غالب ولد ہاشم ہلاک ہوگیا۔

آج صبح
کورنگی پل پر حادثہ، ایک ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سنگر چورنگی باغ کورنگی پل پر نا معلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شفیع احمد ولد امیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی نارتھ کراچی کا رہائشی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ نا معلوم تیز رفتار گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار کر ہلاک کیا اور فرار ہوگئی۔ پولیس مذکورہ واقعے میں ملوث گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سرجانی میں پانی کے زیر زمین
ٹینک سے خاتون کی لاش برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر) سرجانی ٹائون میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹر فور بی میںو اقعہ ایک گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے 35 سالہ خاتون عارفہ زوجہ اقبال کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی اور موقعہ معائنہ کے بعد لاش کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی،ایس ایچ اوامیتازجت کے مطابق واقعہ اتفاقیہ طور پرپیش آیاہے ،تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

بغدادی اور اردو بازار میں
فائرنگ سے دو افراد زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) بغدادی کے علاقے عیدولین میں فائرنگ سے 25سالہ آفتاب ولد احمد گل زخمی ہوا ۔آرام باغ کے علاقے اردو بازار میں فائرنگ سے فیصل فاروق نامی نوجوان زخمی ہوا ،دونوں افراد کو سول اسپتال میں طبی امداد دی دجارہی ہے۔

مقامی اخبار کے رپورٹر کے گھر پر
آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا
کراچی(کرائم رپورٹر) فیڈرل بی ایریامیں مقامی اخبارکے رپورٹر کے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں گھریلوسامان جل کر خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18میں مقامی اخبارکے صحا فی خالد مخدومی کے گھرکی دوسری منزل پر بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔آتشزدگی کے نتیجے میں گھر کے سیکنڈ فلور کے کمرے میں موجود ہزاروں روپے کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کرخاکستر ہوگیا ۔تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غریب آباد فلائی اوور کے قریب گاڑی
کی ٹکرسے خاتون جاں بحق
کراچی(کرائم رپورٹر )غریب آباد فلائی اوور پرنامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شریف آبادکے علاقے غریب آباد فلائی اوور کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 42سالہ فہمیدہ زوجہ غلام حسین شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر عباسی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔پولیس واقع سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔

پورٹ قاسم ‘ٹینکر نالے میں
گر گیا‘ آگ بھڑک اٹھی
کراچی(کرائم رپورٹر)پورٹ قاسم کے قریب ٹینکر تیز رفتاری کے باعث نالے میں گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی ،واقعے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی اور فوری طور پر پورٹ قاسم کی فائربریگیڈ موقع پر پہنچی اور آگ پر قابوپالیا،فائر بریگیڈ کے مطابق آگ ٹینکر کے ٹائروں میں لگی تھی اور آگ کو مزید پھیلنے سے بچالیا گیا۔

Tags: