چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی گورنر سندھ سے ملاقات

October 29, 2015 3:42 pm0 commentsViews: 17

کراچی (سٹی رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئر مین اختر غوری نے شام کوگورنر ہائوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میںچیئرمین تعلیمی بورڈ نے گورنر سندھ کو بورڈ میں کئے گئے اقدامات اور اصلاحات لانے سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا ۔ گورنر سندھ نے بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اعلیٰ ثانوی بورڈ طلبہ کے روشن مستقبل کا تعین کرتا ہے لہذا ادارے کا تقدس اور وطن کے معماروں کا مستقبل اولین ترجیح ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کو ترقی یافتہ ممالک کے تعلیمی اداروں کی فہرست میں لانے کے لئے جدید خطوط پر کام کرنا ہو گا ۔

Tags: