بپاشا کیلئے خوف کی رانی کا خطاب

October 29, 2015 3:43 pm0 commentsViews: 31

خطاب ملنے پر خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہوں
بالی وڈ میں کسی اداکار کو ایسا خطاب نہیں ملا
ڈراور خوف والی فلموں کو فروغ دینا چاہیے، بپاشا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ ’’ خوف کی رانی‘‘کا خطاب ملنے پر خود کو بہت خوش قسمت اداکارہ سمجھتی ہوں‘ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں خوف کی رانی کا خطاب ملنے پر خود کو خوش قسمت اداکارہ سمجھتی ہوں‘ بالی ووڈ میں ان کے جیسا کوئی بھی اداکار نہیں جسے اس طرح کے خطاب سے نوازا گیا ہو ‘ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈر اور خوف والی فلموں اور ڈراموں کو فروغ دینا چاہئے کیوں کہ بھارت میں خوف کے سوا ہر چیز کمزور ہوچکی ہے‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا چاہئے اور محض فلم کے کاروبار کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے‘ بالی ووڈ کے ہدایتکاروں میں ڈر اور خوف والی فلموں اور ڈرامے بنانے کی صلاحیتیں ہیں‘ جو انہیں بروئے کار بھی لانی چاہئے‘ واضح رہے کہ بپاشا باسو متعدد ڈرائونی‘ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ’’راز‘‘،’’ ڈرنا ضروری ہے‘‘ اور آتما جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔

Tags: