چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانا کیریئر کا بدترین مشورہ تھا، دیپکا پڈوکون

October 29, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 42

کیریئر کا سب سے بہترین مشورہ میرے والد نے دیا تھا
مزاحیہ اور ایکشن فلموں میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں
ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہاہے کہ ان کو کیریئر کا سب سے بدترین مشورہ چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا دیا گیا۔ حال ہی میں ویمن آف ورتھ نامی ایک ایونٹ میں دپیکا سے پوچھا گیا کہ انہیں اب تک کیریئر میں سب سے بد ترین مشورہ کیا دیا گیا جس کے جواب میں دپیکا کا کہنا تھا کہ کیریئر کی شروعات سے پہلے کسی نے انہیں چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا‘ فلم پیکو اور رام لیلا میں اپنی مضبوط اداکاری سے جانی جانے والی دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ ان کے کیریئر کا بہترین مشورہ ان کے والد نے دیا تھا جو کہ اپنے کام کو خوشی سے کرتے رہنے کا تھا۔

Tags: