فیڈرل بی ایریا میں گرلز سیکنڈی اسکول بجلی سے محروم

October 29, 2015 4:03 pm0 commentsViews: 36

شدید گرمی میں بھی طالبات ہوا اور روشنی کے بغیر اسکول میں تعلیم حاصل کرتی رہی ہیں
اسکول پر بجلی کے مد میں30 لاکھ روپے کے واجبات، محکمہ تعلیم نے کنڈا ڈالنے کا مشورہ دیدیا
کراچی(سٹی رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کی بے حسی کاسموپولیٹن قرار دئیے جانے والے روشنیوں کے شہر کراچی میں فیڈرل بی ایریا گرلز سیکنڈری اسکول میں5 سال سے بغیر بجلی کے طالبات علم حاصل کرنے میں مجبورہیں،گزشتہ دنوں پڑنے والی شدید گرمی میں بھی ان طالبات نے بغیر روشنی اور ہوا کے تعلیم حاصل کیں،تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ کے تحت ضلع وسطی کے پوش علاقے فیڈرل بی ایریا گرلز سیکنڈری اسکول میں تقریبا250 طالبات مختلف شفٹوںمیں تعلیم حاصل کررہی ہیں،گزشتہ 5 سالوں سے واجبات کی عدم ادائیگی پر اسکول کی بجلی منقطع کردی گئی،زرائع کے مطابق اسکول پر30 لاکھ روپے واجبات ہیں ،محکمہ تعلیم کی غفلت اور لاپرواہی کی سزا بچوں کو مل رہی ہے،اسکول زرائع کے مطابق متعدد مرتبہ محکمہ تعلیم کے ایم ایس کی توجہ دلائی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،بلکہ محکمہ تعلیم کے افسران نے کنڈہ ڈالنے کا مشورہ دیا ،مگر قانون پسند پرنسپل نے کنڈا نہیں ڈالا،اسکول میں زیر تعلیم طالبات کے والدین نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ایڈمنسٹریٹر کراچی،ڈائریکٹر ایجوکیشن ،محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول میں بجلی کی فراہمی کو جلد یقینی بنایا جائے۔

Tags: