سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس، شوبز کی نامور شخصیات پریشان

October 29, 2015 4:03 pm0 commentsViews: 27

سینکڑوں فنکاروں کے اکائونٹس بنا کر ان کے حوالے سے بیہودہ باتیں اور تصاویر لگا دی جاتی ہیں
فنکاروں کی ہیکرز سے بوگس اکائونٹس نہ بنانے کی درخواست، زیادہ تر خواتین فنکار نشانہ بننے لگیں
کراچی( یو پی پی) نامور شوبز شخصیات کے جعلی اکائونٹس کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے فنکاروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہونے لگا‘ سینکڑوں فنکاروں کے سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس بن چکے ہیں جن کو غلط استعمال کرکے ان فنکاروں کے حوالے سے بہت بے ہودہ باتیں اور تصاویر لگادی جاتی ہیں‘ جس سے فنکار کافی پریشان ہیں‘ کئی بار فنکار اس بارے میں اپنی تشویش کااظہار کرچکے ہیں جبکہ یہ سلسلہ بدستور جاری ہے‘ فنکاروں نے کئی بار ہیکرزسے درخواست کی ہے کہ ان کے نام سے بوگس اکائونٹس نہ بنائیں اس سے انہیں بہت پریشانی ہوتی ہے‘ مگر یہ سلسلہ رکنے کی بجائے مزید بڑھ رہا ہے‘ جن فنکاروں کے اب تک بوگس اکائونٹ سامنے آچکے ہیں ان میں ماڈل و اداکارہ مہرین سید‘ صوفیہ احمد‘ مدیحہ شاہ‘ نتاشا علی و دیگر شامل ہیں۔

Tags: