نیو ایم اے جناح روڈ پر شوروم مالکان قابض، شہریوں کو مشکلات

October 29, 2015 4:03 pm0 commentsViews: 26

محکمہ لینڈ کے ایم سی کے افسران کی خاموشی، تین لین میں گاڑیوں کی پارکنگ سے ٹریفک نظام درہم برہم
کراچی (سٹی رپورٹر) نیو ایم اے جناح روڈشورم مالکان کے قبضے میں ،شہریوں کو آمدورفت میںشدید مشکلات کا سامنا‘محکمہ لینڈ کے ایم سی کے افسران کی پر اسرار خاموشی ،تفصیلات کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ پر قائم کار شوروم مالکان شہری و بلدیاتی اداروں کے حکام سے کئے گئے وعدے کو ایک مرتبہ پھر بھول گئے ہیں اور مذکورہ اہم شاہراہ پر تین لین تک گاڑیوں کی پارکنگ کرنا شروع کردی ہے جس کے باعث مذکورہ سڑک کا نصف حصہ تجاوزات کی نذر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، واضح رہے کہ سابق سٹی گورنمنٹ کے دور میں مذکورہ سڑک کو سگنل فری کوریڈور بنایا گیا تھا جس پر اربوں روپے کی لاگت آئی تھی، تاہم شوروم مالکان نے اپنی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے شہریوں کو سگنل فری کوریڈور کی سہولت سے محروم کرکے رکھ دیا ہے۔شہریوں نے اس حوالے سے سخت ایکشن لینے کا ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے۔

Tags: