اغواء کی وارداتوں میں گداگروں کے ملوث ہونے کا انکشاف، بچہ بازیاب

October 29, 2015 4:03 pm0 commentsViews: 55

چیپل گوٹھ میں گداگر خاتون گلی سے 4سالہ بچے کو اغواء کرکے لے جارہی تھی کہ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی
ملزمہ خانیوال کی رہائشی ہے جو اپنے ساتھیوں سے مل کر بچوں کو اغواء کرتی ہے اور ان کو معذور کرکے بھیک منگواتی ہے، پولیس
کراچی( کرائم رپورٹر) شہر میں اغواء کی وارداتوں میں گدا گروں کے ملوث ہونے کے انکشاف پر سائٹ ایریا سپر ہائی وے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواکار گداگر گروہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرلیا‘ ملزمہ نے بھیگ منگوانے کی غرض سے بچے کو اغواء کیا تھا‘ بدھ کو سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے چیپل گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اغواء کار خاتون شازیہ زوجہ محمد اقبآل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چار سالہ بچے توصیف ولد عبدالرحیم کو بازیاب کرالیا‘ ڈیوٹی افسر اے ایس آئی عمر حیات نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مغوی توصیف سچل گوٹھ کا رہائشی ہے یہ گھر کی گلی میںکھیل رہا تھا کہ ملزمہ شازیہ بچے کو چیز دلوانے کے بہانے سے اغواء کرکے لے جارہی تھی کہ پولیس کو ایک علاقہ مکین نے اطلاع دی جس پر پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے تلاش کرتے ہوئے سچل گوٹھ سے متصل چیپل گوٹھ سے ملزمہ شازیہ اقبال کو گرفتار کرلیا‘ پولیس کے مطابق ملزمہ خانیوالی کی رہائشی ہے اور یہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچوں کو اغواء کرنے کے بعد معذور کرکے بھیگ منگواتی ہے‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔

Tags: