سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 2ارب کا پیکیج تیار

October 29, 2015 4:04 pm0 commentsViews: 79

سرکاری اداروں کی کارکردگی کی بہترین اور گڈگورننس کیلئے خصوصی پیکیج گریڈ11سے 22 کے ملازمین مستفید ہوں گے
اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو پیشہ ورانہ تربیت کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور گڈ گورننس کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات کیلئے دو ارب روپے کا خصوصی پیکیج تیار کرلیا ہے‘ حکومت کا یہ پیکیج گریڈ 1 تا22 کے ملازمین کیلئے ہوگا‘ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو ملکی و غیر ملکی نجی و سرکاری جامعات میں اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کیلئے بھیجا جائیگا‘ یہ پیکیج نیشنل ایگزیکٹو سروس کی تشکیل میںناکامی کے بعد سرکاری ملازمین کی کارکردگی کوفعال بنانے کیلئے بنایا گیا ہے‘ بدھ کو پلاننگ کمیشن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پلاننگ کمیشن نے گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے تمام وفاقی وزارتوں کیلئے کارکردگی معاہدہ تیار کرلیا۔

Tags: