بھارتی فلم سازوں نے بھی ایوارڈ واپس کرنا شروع کر دیے

October 29, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 128

اقلیتوں پر ظلم کیخلاف400 سے زائد فنکاروں اور سائنسدانوں کا احتجاج
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اقلیتوں کیخلاف اقدامات کے باعث مودی سرکار کیخلاف نفرت بڑھنے لگی ہے‘ ادیبوں کے بعد 400 سے زائد فنکار اور سائنسدان بھی حکومت کیخلاف کھڑے ہوگئے‘ بھارت کے13فلمسازوں نے نیشنل ایوارڈ احتجاجاً واپس کردیئے جن میں دیبار کربینز جی‘ آنند پتواردھان بھی شامل ہیں‘ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سبود گپتا کا کہنا ہے کہ عدم برداشت اب مجرمانہ حدود بھی پار کرچکی ہے‘ اقلیتوں کیخلاف بڑھتی نفرت پر پہلے ادیبوں نے آواز اٹھائی اب فنکار اور سائنس دانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا‘ چنائے میں400 سے زائد فنکار‘ مصور اور سائنسدان بھی مودی سرکاری کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے‘ سائنس دانوں کے گروپ نے عدم برداشت کیخلاف انٹر نیٹ پر ایک مہم شروع کی ہے جس میں فنکار اور مصور بھی شامل ہیں‘ ان افراد نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی کے نام ایک پٹیشن پر دستخط کئے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر اقلیتوں کیخلاف یہ ظلم نہ روکا گای تو خطرات بڑھ جائیں گے۔

Tags: