ایاز صادق ناقابل قبول‘ اسپیکر کیلئے نئے چہرے کی تلاش شروع

October 29, 2015 4:06 pm0 commentsViews: 34

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کیلئے اسپیکر کے لئے نئے چہرے کی تلاش شروع کردی ہے اور سابق اسپیکر ایاز صادق اسپیکر کے عہدے سے محروم ہوسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لگ (ن)کے بعض حلقے وزیراعظم نواز شریف پر زور دے رہے ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی تنقید اور تنازع سے بچنے کیلئے نیا چہرہ سامنے لائیں‘ رپورٹوں میں پس پردہ انٹرویوز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پارٹی کے اندر نواز شریف پر دبائو کی وجہ سے اسپیکر کے لئے نیا چہرہ لانے پر غور کررہے ہیں اور اسپیکر کیلئے نام ابھی فائنل نہیں ہواہے۔

Tags: