منگھوپیر سے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

October 30, 2015 2:17 pm0 commentsViews: 19

سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور مسلح ملزمان میں کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا
شریف آباد پولیس نے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی
کراچی( کرائم رپورٹر)منگھو پیر کے علاقے الطاف نگر میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی اطلاع پر پا کرمذکورہ علاقے کی نشاندہی والی گولیوں کو بھاری نفری کے ہمراہ گھیرے میں لے لیا،ایس ایچ او غلام حسین کورائی کے مطابق اس دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے فرار ہونے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے دو ہشت گردوں سراج الدین اور شمشیر خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیزامواد برآمد کرلیا،جبکہ پولیس نے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا جو مزید ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا ،مگر پولیس کو مزید کامیابی حاصل نہیں ہوسکی،پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی،جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔شریف آباد پولیس نے علاقے میں لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان جہانگیر اور جمال کو گرفتارکرکے مسروقہ دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

Tags: