متحدہ کے انتخابی جلسے میں رکاوٹ ڈالنا غیر جمہوری عمل ہے‘ رابطہ کمیٹی

October 30, 2015 2:18 pm0 commentsViews: 32

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاڑکانہ میں ایم کیو ایم کے جلسے میں پولیس کے محاصرے‘ منتظمین سے بد تمیزی‘ موبائل فون چھیننے اور خوف و ہراس پھیلانے کی مذمت کی ہے‘ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ انتخابی جلسے کی راہ میں پولیس رکاوٹیں کھڑی کرنا انتہائی غیر جمہوری اور غیر قانونی فعل ہے اس عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت سندھ‘ حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ایم کیو ایم کی کامیابی سے خوفزدہ ہے۔

Tags: