آج صبح، سہراب گوٹھ سے2لاشیں ملیں، گولیاں مار کر قتل کیا گیا

October 30, 2015 2:20 pm0 commentsViews: 25

شادیانے کے قریب سے ملنے والی دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، دونوں حلیے سے پٹھان معلوم ہوتے ہیں
مقتول کے سروں میں گولیان ماری گئیں، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے سہراب گوٹھ سے2 لاشیں برآمد‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح سہراب گوٹھ کے علاقے شادباغ کے قریب جھاڑیوں سے2 افراد کی لاشیں ملیں‘ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میںلے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیاجہاں پولیس نے بتایا کہ مقتولین کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا اور مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے اور مقتولین کی عمریں30 سے35 سال کے درمیان ہیں‘ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے مقتولین نے شلوار قمیض پہناہوا ہے اور شکل و صورت سے پٹھان معلوم ہوتے ہیں‘ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کے سر میں گولیاں ماری گئی ہیں ‘پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Tags: