شہزادہ طلال کا فلسطین جنگ میں اسرائیل کی حمایت کا اعلان

October 30, 2015 2:32 pm0 commentsViews: 68

جنگ کی صورت میں یہودیوں اور اسرائیلی جمہوری خواہشات کا ساتھ دوں گا، مخالفت کو روکوں گا
عرب اسرائیل تعلقات اور مستقبل کی دوستی ایرانی مداخلت کیلئے ضروری ہے، اخبار کو انٹرویو
دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے کہا ہے کہ فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا ساتھ دوں گا‘ کویتی اخبار القبس نے سعودی شہزادے الولید بن طلال کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں وہ یہودیوں اور اسرائیلی جمہوری خواہشات کا ساتھ دیں گے‘ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں عرب ممالک کی جانب سے اسرائیلی اقدمات کی مخالفت کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو روکنے کی بھر پور کوشش کروں گا کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ عرب اور اسرائیل تعلقات اور مستقبل کی دوستی خطے میں ایرانی مداخلت روکنے کیلئے ضروری ہے۔

Tags: