کترینہ کیف چرچ میں پہنچ کر زاروقطار آنسو بہانے لگیں

October 30, 2015 2:41 pm0 commentsViews: 42

میری ماں کے مجسمے کے قریب پہنچتے ہی آنسو نکل آئے
اداکارہ کی درخواست پر فوٹو نہیں بنائی گئی
ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کترینہ کیف کو بھی میڈیا کے سامنے اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بات کرتے نہیں دیکھا گیا تاہم ان کی حالیہ سرگرمیوں کو دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ اداکارہ کسی شدید غم میں مبتلا ہیں‘ گزشتہ رات اداکارہ اچانک آنسوئوں سے بھری آنکھیں لے کر ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع مائونٹ میری چرچ پہنچ گئیں‘ کترینہ کیف جیسے ہی ماں میری کے مجسمے کے قریب پہنچیں تو بے قابو ہو کر زار و قطار آنسو بہانے لگیں‘ ایک فوٹو گرافر اداکارہ کا پیچھا کرتے ہوئے چرچ کے اندر پہنچا تو اداکارہ نے تصویر نہ لینے کی درخواست کی‘ اداکارہ کی طرف سے کی گئی درخواست کی پاسداری کرتے ہوئے فوٹو گرافر نے تصویر نہ لی‘ بعد ازاں جب ایک معتبر سمجھی جانیوالی ویب سائٹ کی طرف سے اداکارہ سے واقعے کی تصدیق کے متعلق پوچھا گیا تو وہ صاف مکر گئیں‘ واضح رہے کہ اداکارہ آج کل اپنی نئی آنیوالی دو فلموں ’’ فتور‘‘ اور ’’بار بار دیکھو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈز رنبیر کپور انکی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون میں برھتی قربتوں کی وجہ سے ان دنوں شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔

Tags: