اچھی خبر، ورلڈ بینک نے کراچی کو کاروبار کیلئے بہترین شہر قرار دے دیا

October 30, 2015 2:33 pm0 commentsViews: 25

کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری نے بھی کاروبار کو آسان بنا دیا ہے
بھارت میں احمد آباد اور بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کاروبار کیلئے بہترین قرار دیئے گئے ہیں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کراچی کو پاکستان کے یگر بڑے شہروں کے مقابلے میں کاروبار کیلئے سب سے بہترین شہر قرار دیا ہے‘ گزشتہ روز عالمی بینک کے ادارہ آئی ایم ایف سی کی جانب سے جاری ریجنل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں کاروبار کرنا آسان ہوگیا ہے‘ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کے8 ممالک کے بڑے شہروں کا جائزہ لیا گیا جن میں12 بھارت‘ 6 پاکستان اور 4 بنگلہ دیش کے شہر شامل تھے‘ ان شہروں میں پاکستان میں کراچی‘ بھارت میں احمد آباد اور بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کو کاروبار کیلئے سب سے بہترین یعنی کاروبار دوست قرار دیا گیاہے‘ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کراچی میں کاروبار کی آسانی کیلئے کی گئیں اصلاحات نے قانونی دستاویز کی تیاری میں وقت اور قیمت میں کمی نے اہم کردار ادا کیا ہے‘ جب کہ اس دوران کراچی میں امن و امان میں بہتری اور انتظامی امور میں سہولتوں نے بھی کاروبارکو آسان بنادیا ہے‘ دنیا بھر کے175 ممالک کے کاروبار دوست شہروں کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان کا74واں نمبر ہے جبکہ بنگلہ دیش 88 اور بھارت 134 ویں نمبر پر ہے۔

Tags: