واٹر بورڈ کی ویب سائٹ کو یومیہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

October 30, 2015 2:37 pm0 commentsViews: 49

21 ویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے، ان سہولیات سے استفادہ کرنا چاہیے، ایم ڈی واٹر بورڈ
کراچی ( سٹی رپورٹر)واٹربورڈ کا محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محکمہ مالیات و ریونیو جنریشن ڈپارٹمنٹ، محکمہ اطلاعات ، ایم ڈی سیکریٹریٹ ، مراکز شکایات سمیت تمام محکموں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے ، واٹر بورڈ ویب سائٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے تا کہ نہ صرف شہری، ذرائع ابلاغ عامّہ بلکہ تمام محکمے اس سے معلوماتی استفادہ کرسکیں ،یہ ہدایات ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرفنانس اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تحریری طور پر دی ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ای بلنگ کی سہولت کے لئے صارفین کے بلوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ ہونا چاہئے۔ انہوںنے مزید کہا 21ویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی ہے اس میں ہمیں میسر تمام سہولیات سے استفادہ کرنا چاہئے۔

Tags: